26

یوٹیوب سے لاکھوں روپے ماہانہ کمائیں گھر بیٹھیں

یوٹیوب سے پیسہ کمائیے
انٹرنیٹ کی دنیا میں یوٹیوب سے کون واقف نہیں شائد ہی دنیا میں کوئی ایسا انسان ہو جسے یوٹیوب کا پتا نہ ہو یا اس نے یوٹیوب استعمال نہ کی ہو یوٹیوب کو گوگل ہینڈل کر تا ہے اسلئے اگر آپ کے پاس گوگل کا حقیقی جی میل اکاونٹ ہے تو آپ یوٹیوب پر بھی اپنا اکاؤنٹ بنا سکتے ہیں اپنا چینل بنا سکتے ہیں اپنی ویڈیوز اپلوڈ کر سکتے ہیں
گوگل ہر سال اپنے سرچ انجن سے اربوں ڈالرز کماتا ہے اسی طرح گوگل ہر سال یوٹیوب سے بھی اربوں ڈالرز کماتا ہے یوٹیوب کی یہ انکم ان اشتہاروں سے سے آتی ہے جو آپ یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھنے کے دوران دیکھتے ہیں. یوٹیوب پر پوری دنیا سے روزانہ کروڑوں اربوں لوگ وزٹ کرتے ہیں اور ویڈیوز دیکھتے ہیں اس لئے کمپنیز کے پاس اپنی پراڈکٹس یا سروسز بیچنے کے لئے یہ ایک بہت اچھا ذریعہ ہے یوٹیوب ان کمپنیوں سے اربوں ڈالرز کماتی ہے لیکن اربوں ڈالرز کی یہ کمائی تب ہی ممکن ہے جب یوٹیوب پر زیادہ سے زیادہ لوگ آئیں اور زیادہ سے زیادہ لوگ تبھی آئیں گے جب انھیں روزانہ اچھی اچھی اور نئی ویڈیوز دیکھنے کو ملیں گی یہ تمام ویڈیوز ہم اور آپ جیسے عام لوگ ہی بنا کر اپ لوڈ کرتے ہیں
دنیا میں ہزاروں لوگ ہیں جو اپنی ویڈیوز بنا کر یوٹیوب سے ماہانہ لاکھوں کروڑوں روپے کما رہے ہیں ایسے ہزاروں لوگ ہیں جو کوئی جاب یا نوکری یا کوئی بزنس نہیں کرتے. ان کا کام مختلف موضوعات پر ویڈیوز بنا کر یوٹیوب پر اپلوڈ کرنا ہے اور اس طرح لاکھوں روپے ماہانہ آمدن وصول کرتے ہیں
آپ بھی اگر یوٹیوب سے پیسہ کمانا چاہتے ہیں تو آپ بھی اپنا حصہ وصول کر سکتے ہیں یہ کوئی زیادہ مشکل کام نہیں بس آپ کو ویڈیوز بنانے کا شوق ہونا چاہیے اگر آپ کے پاس ویڈیوز بنانے کا تجربہ یا علم بھی ہے تو پھر سونے پے سہاگہ لیکن اس کے لئے نہ تجربہ ضروری ہے اور نہ ہی کوئی ڈگری یا سرٹیفکیٹ بس آپ کو شوق ہونا چاہیے اور ویڈیوز بنانے کا وقت اور تھوڑے سے ایکوپمنٹس . ویڈیوز بنانے کے لئے آپ کو کوئی بہت لمبا چھوڑا خرچہ یا انویسٹمنٹ کرنے کی ضرورت نہیں .
آپ کو ایک اچھا سے کیمرہ لینا پڑے گا آپ کا کیمرہ ہائی ڈیفینشن ہونا چاہیے ایچ ڈی ، آج کل تمام کیمرے ہی ایچ ڈی آ رہے ہیں اس لئے اگر آپ کے پاس نیا کیمرہ ہے تو وہ ہائی ڈیفینیشن ہی ہو گا
آج کل( گو پرو ) کیمرہ مارکیٹ میں ملتا ہے جو آپ کو بیس تیس ہزار میں مل جاۓ گا جس کا رزلت یعنی ویڈیو کوالٹی بہت اعلی ہے . اگر آپ کوئی اور کیمرہ لینا چاہیں تو آپ کی مرضی بس آواز اور ویڈیو کوالٹی جتنی اچھی ہو گی آپ کی ویڈیوز اتنی پسند کی جائیں گی
ایک اچھا سے لیپ ٹاپ یا کمپیوٹر بھی ضروری ہے اور ویڈیو ایڈیٹنگ کے لئے آپ کو ایک اچھا سا سافٹ ویئر ڈانلوڈ کرنا ہو گا یہ سافٹ ویئر آپ کو بازار سے بھی مل جاۓ گا یا پھر کسی دوست سے بھی لے سکتے ہیں جو ویڈیو ایڈیٹنگ کرتا ہو یا جانتا ہو .اگر آپ تھوڑی سی سرچ گوگل پر کریں تو آپ کو آن لائن فری میں مل جاۓ گا
یہ سافٹ ویئر اس لئے ضروری ہے کہ جو ویڈیوز آپ بنائیں اس کی کانٹ چھانٹ کر سکیں . ویڈیوز کو لمبا چھوٹا کرنا ہو . بہت ساری ویڈیوز کو یکجا کر کے ایک ویڈیو بنانی ہو. یا پھر بیک گراؤنڈ میوزک شامل کرنا ہو علیحدہ سے آواز ویڈیو میں ڈالنی ہو . اسپیشل افیکٹس دینے ہوں ان سب کے لئے یہ سافٹ ویئر ضروری ہے آپ کی ویڈیوز کی جتنی اچھی ایڈیٹنگ ہو گی آپ کی ویڈیوز اتنی زیادہ پروفیشنل ہوں گی اور زیادہ سے زیادہ لوگ آپ کی ویڈیوز کو دیکھیں گے ، پسند کریں گے ، لائک کریں گے آپ کے چینل کو سبسکرائب کریں گے اس طرح آپ کے ویوز بڑھیں گے آپ کی ویڈیوز کو جتنی بار دیکھا جاۓ گا ویڈیوز پر اتنے ہی اشتہار چلیں گے اور آپ کو ان اشتہاروں کے پیسے ملیں گے . یقیناً گوگل ان اشتہاروں کی رقم کا ایک بڑا حصہ اپنے پاس رکھے گا کیونکہ یہی اس کی انکم کا سب سے بڑا ذریعہ ہے لیکن آپ کو بھی تھوڑا سا حصہ ملے گا لیکن جب یہ تھوڑا تھوڑا حصہ لاکھوں لوگوں سے ملے گا تو آپ کے لاکھوں روپے ہو جائیں گے اس طرح آپ ایک اچھی خاصی آمدن کما سکیں گے ایک بار آپ اپنا گوگل اور یوٹیوب اکاؤنٹ بنا دیں گے اسے مونیٹز کر دیں گے یعنی آپ اپنے اکاؤنٹ کی اس طرح سے سلیکشن کریں گے کہ آپ گوگل سے انکم حاصل کر سکیں جب آپ اپنا اکاؤنٹ بنائیں گے تو گوگل آپ سے پوچھے گا کہ کیا آپ اپنا اکاؤنٹ مونیٹیز کرنا چاہتے ہیں یعنی آپ پیسہ کمانا چاہتے ہیں تو آپ کو اسی حساب سے اپنا اکاؤنٹ بنانا پڑے گا اگر آپ نئے ہیں یا زیادہ معلومات نہیں تو کسی دوست سے بھی پوچھ سکتے ہیں یا پھر یوٹیوب پر ایسی ویڈیوز ہیں جہاں اکاؤنٹ بنانے کا پورا طریقہ اردو میں بتایا گیا ہے
اب سوال یہ ہے کہ کونسی ویڈیوز بنائی جائیں جسے زیادہ سے زیادہ لوگ دیکھیں پسند کریں سبسکرائب کریں تاکہ آپ کو زیادہ سے زیادہ انکم حاصل ہو اس کے لئے کوئی فکس فارمولا نہیں ہے .
اگر آپ کو اداکاری کا شوق ہے تو آپ خود یا اپنے دوستوں سے مل کر پرینک ویڈیوز بنا سکتے ہیں . گانوں کی ، ڈانس کی ویڈیوز بنا سکتے ہیں . اپنے علاقے کی ویڈیوز بنا سکتے ہیں . کسی میلے یا کسی فنکشن کی ویڈیوز بنا سکتے ہیں . کہیں کوئی مقابلہ ہو رہا ہے تو اس کی ویڈیوز بنا سکتے ہیں . کھانے پینے کی دکانوں کی ویڈیوز بنا سکتے ہیں. سیر و سیاحت کی ویڈیوز بنا سکتے ہیں . آپ کے شہر یا علاقے میں جو مشہور مقامات ہیں جہاں لوگ سیر و تفریح کے لے جاتے ہیں انکی ویڈیوز بنا سکتے ہیں آج کل ڈرون بہت مقبول ہیں اگر آپ بیس تیس ہزار خرچ کر کے ایک اچھا سا ڈرون خرید لیں تو آپ ڈرون سے بنائی ہوئی ویڈیوز بھی شامل کر سکتے ہیں . آپ کو کوئی ہنر آتا ہے یا ایسی کوئی معلومات ہیں جو لوگوں کی دلچسپی کا سبب بنیں گی اور لوگ انھیں دیکھنا پسند کریں گے تو آپ ایسی ویڈیوز بنا سکتے ہیں . ایسے ہزاروں آئیڈیاز ہیں جن پر آپ ویڈیوز بنا سکتے ہیں
بس اس بات کا دھیان رکھیں کہ ویڈیوز آپ کی اپنی ہوں . میوزک یا ویڈیو کہیں سے چوری کر کے اپ لوڈ نہ کریں . کاپی رائٹ کا خیال رکھیں آپ کا تمام کام آپ کا اپنا ہونا چاہیے اگر آپ کو بیک گراؤنڈ میوزک ڈالنا ہے تو وہ میوزک استعمال کریں جو کاپی رائٹ فری ہو آپ کو ایسا میوزک بہت ساری ویب سائٹ سے مل جاۓ گا . اگر آپ ویڈیوز میں کسی دوسرے کی چیز (میوزک، ویڈیوز، پکچرز، ساؤنڈ وغیرہ ) کسی دوسری جگہ سے کاپی کر کے اپنی ویڈیو میں استعمال کریں گے تو گوگل آپ کا اکاؤنٹ کو ہمیشہ کے لیے بلاک کر دے گا اور آپ ایک اچھی آمدن سے محروم ہو جائیں گے اس لئے کاپی رائٹ کا بہت خیال رکھیں امید ہے آپ کو میری اس تحریر سے کچھ انفارمیشن اور آئیڈیاز ملیں ہوں گے اور میں امید کرتا ہوں اگر آپ یوٹیوب پر اپنا چینل شروع کرتے ہیں تو آپ ضرور کامیاب ہوں گے خوش رہیں
تحریر مسعود ملکیوٹیوب سے پیسہ کمائیے

تحریر مسعود ملک

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں