گون گرل فلم

عورت اور مرد کا تعلق پچیدہ ترین تعلق ہے صدیوں سے۔
مرد فطرتا آزاد طبع ہے جس پر دل آ گیا اظہار کرنے عشق کرنے میں نسبتا آزاد ہوتا ہے جبکہ عورت چاہنے کی بجائے چاہا جانا پسند کرتی ہے وہ چاہتی ہے کہ کوئی مجھے اتنا پیار کرے جتنا کسی نے کسی سے نہیں کیا، کوئی میرے لئے تاج محل بنائے کوئی میرے لیے دنیا فتح کرے، 
ایک ایسی عورت کی کہانی جو ایک بہت بڑی مصنفہ ہے مشہور ہے امیزنگ ایمی کے نام سے، نک ڈیون بین ایفلک س پسند کی شادی کرتی ہے اور چند سالوں کے بعد جان جاتی ہے کہ اس کا شوہر بے وفائی کا مرتکب ہو رہا ہے ظاہر ہے نک مرد کی ازلی فطرت سے مجبور ہے دونوں میں باہمی دلچسپی کم ہو جاتی ہے ایسے میں ایک دن نک گھر آتا ہے تو میز الٹی ہوئی ہوتی ہے اور ایمی گھر سے غائب ۔
تفتیشی افسران چند ایک خون کی بوندیں تلاش کرتے ہیں اور ایسے شواہد کہ ایمی کو گھر سے اغوا کیا گیا ہے، ایسے میں جیسے جیسے تفتیش آگے بڑھتی ہے سارے شکوک شوہر نامدار نک صاحب کے خلاف جاتے ہیں۔اور یوں نک میڈیا ٹرائل کا شکار ہوتا ہے ریاست اور عوام ہر کوئی اس کے خلاف ہے۔
ایمی ایک مصنفہ ہے جو انسانی نفسیات کی گہرائی کو خوب سمجھتی ہے مرد کی بےوفائی اور ایسے مرد کی بےوفائی جسے وہ پسند کرتی ہے اس کے لئے ناقابل برداشت تھی۔اس کا لائحہ عمل کیا ہے
نک جانتا ہے کہ ایمی اپنی مرضی سے غائب ہوئی ہے ایک پولیس آفیسر اور پرائیوٹ سراغ رساں بھی نک کو بے گناہ مانتے ہیں ایسے میں ایمی ایک رائٹر ہونے کے ناطے کیا تجربات کر رہی ہے کیوں کر رہی ہے اس سب سے چوہے بلی کا ایک ایسا کھیل شروع ہوتا ہے جو آپ کو پوری فلم سانس نہیں لینے دے گا بین ایفلک اور اور روزامنڈ اپنی ایکٹنگ کی عروج پر ہیں ساری فلم سسپنس تجسس سچ اور جھوٹ ایک بے وفا یا متوقع مجرم شوہر اور ایک خوبصورت ،مشہور ،مظلوم مصنفہ بیوی کے شطرنج کے کھیل پر مشتمل ہے جس کا اختتام آپ کو basic instinct یا misery جیسی مصنفین کے گرد گھومنے والی فلم کی یاد تازہ کروا دے گا
جاتے جاتے بتاتا چلوں ڈائریکٹر ڈیوڈ فنچرصاحب اس سے قبل زوڈیک ، سیون جیسی کئی شاہکار فلمیں بنا چکے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں